Available Format | Paperback |
---|---|
Name of Author | Rashid Shaz |
Language | Urdu |
مسلم سیاسی پارٹی
عام مسلمان جب جبہ و دستار والے قائدین کی طرف دیکھتا ہے تو اسے یہ توقع ہوتی ہے کہ شاید دین و شریعت کا علم رکھنے والے لوگ اس مسئلہ میں اس کی رہنمائی کریں گے لیکن اسے یہ دیکھ کر سخت مایوسی ہوتی ہے کہ ہماری مذہبی اور دینی قیادت بھی کفار کے مختلف خیموں میں بٹ چکی ہے۔ کہنے کو تو یہ سب نائبینِ رسولؐ ہیں اور نظری اعتبار سے ان میں سے ہر ایک کو رسول اللہ ﷺ کی قیادت پر کامل اعتماد ہے لیکن عملی طور پر ان میں سے بیشتر نے کسی نہ کسی غیر مسلم سیاسی قیادت کے ہاتھوں پر بیعت کر رکھی ہے۔ گویا کفر کا ایجنڈا ڈھونے میں یہ عام مسلمانوں سے کہیں آگے نظر آتے ہیں۔ ہر الیکشن کے موقع پر ان کے جوڑ گھٹاؤ اور غور و فکر کا حاصل یہ ہوتا ہے کہ ان کی پسند کی غیر اسلامی ایجنڈا رکھنے والی سیاسی پارٹی کو ووٹ دے دیا جائے۔ اس پورے تماشے میں ان قائدین کا شاید کچھ بھلا ہوجاتا ہو البتہ امت پر سیاسی بے بسی کی رات مزید طویل ہوتی جاتی ہے۔
₹15.00
Available Format | Paperback |
---|---|
Name of Author | Rashid Shaz |
Language | Urdu |
Reviews