Available Format | Paperback |
---|---|
Name of Author | Ishaq bin Yasar |
Language | Urdu |
دنیا کو تیرہ سو سال سے جس کتاب کی تلاش تھی وہ بالا آخر تلاش بسیار کے بعد دستیاب ہوگئی۔یہ کتاب جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے، اسے سیرت کے موضوع پر دنیا کی سب سے پہلی باقاعدہ تصنیف کااعزاز حاصل ہے۔ اہل علم اس کتاب کے تذکرے سے تو واقف تھے لیکن اصل کتاب تک ان کی رسائی اب تک ممکن نہ تھی۔ یہ محض اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اسدورکے ایک بڑے اسلامی محقق ڈاکٹر محمدحمیداللہ(پیرس) کو یہ توفیق بخشی کہ وہ اس نا پید کتابکے اجزاء کو دنیا کے مختلف کتب خانوں سے ڈھونڈنکالیں۔ گو کہ اس وقت دینا میں اس کتاب کا کوئی مکمل نسخہ دستیاب نہیں ہے ،لیکن اس کی کمی کسی حد تک اس بات سے پوری ہو جاتی ہے کہ سیرت ابن ہشام بڑی حد تک ابن اسحاق کا ہی جدید مدّون ایڈیشن ہے۔ البتہ ابن ہشام نے جن باتوں کو اپنی کتاب میں شامل کرنا ضروری نہ سمجھا ،ان باتوں کے لئے ابن اسحاق کایہ نسخہ ایک اہم مصدر کی حیثیت رکھتا ہے۔ گذشتہ ۱۳سوبرسوں میں فن سیرت نگاری نے ارتقاء کی بہت سی منزلیں طے کی ہیں،لیکن اس موضوع اس پہلی تصنیف کو جو اہمیت حاصل ہے وہ یقیناًکبھی کم نہیں ہوگی۔
₹530.00
Available Format | Paperback |
---|---|
Name of Author | Ishaq bin Yasar |
Language | Urdu |
Reviews