Available Format | Paperback, PDF |
---|---|
Name of Author | M. Hasnain Syed |
Language | Urdu |
ISBN code | 81-87856-22-1 |
جوہر اقبال
علامہ اقبال پر شائع ہونے والا دنیا کا سب سے پہلا وثیقہ
اقبال اپنی موت کے بعد اس قدر زندہ اور توانا ہوجائیں گے اس کا اندازہ کسی کو رہا ہو یا نہیں جوہر اقبال کے مدیر کو ضرور تھا۔ البتہ شاید انہیں اس بات کا اندازہ نہ رہا ہو کہ اقبال پر ان کے سب سے پہلے خصوصی شمارے کو نقشِ اولیں کی حیثیت حاصل ہوجائے گی، اور آگے چل کر ستائشِ اقبال کا سلسلہ اقبالیات کے نام سے ایک مکمل ڈسپلن کی حیثیت اختیار کر لے گا۔
جوہر اقبال کو صرف پہلے نمبر کی حیثیت سے فوقیت حاصل نہیں بلکہ مشمولات کے اعتبار سے یہ اپنے عہد کا شاعرِ مشرق کو نمائندہ ترین خراجِ عقیدت ہے جس میں اس عہد کی تقریبا تمام ہی برگزیدہ ہستیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اس طرح یہ مجلّہ اقبال کی وفات کے صرف چند ماہ بعد ان کی عظمت پر شاہد و گواہ بن گیا۔
₹360.00
99 in stock
Available Format | Paperback, PDF |
---|---|
Name of Author | M. Hasnain Syed |
Language | Urdu |
ISBN code | 81-87856-22-1 |
Reviews